اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi On Kashi Vishwanath Corridor: 'کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح وارانسی کے لئے تاریخی دن'

وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے اترپردیش کے ضلع وارانسی میں نو تعمیر شدہ کاشی وشوناتھ دھام Kashi Vishwanath Corridor کے افتتاح کو ملک کی تہذیبی دارالحکومت کے طور پر مشہور وارانسی کے لئے تاریخی دن Historic day قرار دیا ہے۔

Modi On Kashi Vishwanath Corridor: 'کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح وارانسی کے لئے تاریخی دن'
Modi On Kashi Vishwanath Corridor: 'کاشی وشوناتھ دھام کا افتتاح وارانسی کے لئے تاریخی دن'

By

Published : Dec 12, 2021, 11:00 PM IST

کاشی میں اپنے پروگرام کے بارے میں ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا کہ ’کاشی وشوناتھ دھام Kashi Vishwanath Corridor کے افتتاح سے کاشی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے لوگوں سے کل کے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی۔ ایک آفیشیل پریس ریلیرز کے مطابق وزیر اعظم مودی 13 اور 14 دسمبر کو وارانسی کے دورے پر ہوں گے۔

مودی 13 دسمبر کو دوپہر تقریبا ایک بجے کاشی وشوناتھ مندر Kashi Vishwanath Temple میں پوجا کریں گے۔ اس کے بعد وہ تقریبا 339 کروڑ روپے کے اخراجات سے بنے شری کاشی وشوناتھ دھام کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔

کاشی وشو ناتھ مندر Kashi Vishwanath Temple آنے سے قبل وزیر اعظم دوپہر تقریبا 12 بجے کاشی کے کوتوال کالبھیرو مندر درشن کرنے کے لئے جائیں گے۔ پھر شام کو تقریبا 06 بجے رو۔رو جہاز پر سوار ہوکر گنگا آرتی دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Kursi Chhodo Campaign: فیٹو مزدور یونین نے کیا 'مودی کرسی چھوڑو' مہم کا اعلان

وزیر اعظم دو روزہ کاشی سفر کے دوران 14 دسمبر کو بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، تریپورہ، اترپردیش اور اتراکھنڈکے وزرائے کے ایک سمیلن میں شرکت کریں گے۔ اس سمیلن میں بہار اور ناگالینڈر کے نائب وزیر اعلی بھی شرکت کریں گے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details