دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی PM Modi نے جمعرات کی صبح گردابی طوفان 'جواد' Cyclone Jawad کے خطرے سے نمٹنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔
وزیر اعظم مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو خطرناک علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق مودی نے میٹنگ میں کہا کہ ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہیے اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو انہیں جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تمام وزارتوں اور ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مل کر اس طرح کام کریں کہ طوفان سے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔