نئی دہلی،مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا مقرر کیا ہے۔مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کیا۔ موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی تھے۔اپنے خطاب میں مسٹر نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) -2023 عالمی پیداوار میں اضافہ، موثر پروسیسنگ اور فصل کے بہتر استعمال اور موٹے اناج کو خوراک باسکٹ کے ایک اہم جزو کے طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔شری انّ(موٹے اناج) مستقبل کے سپر فوڈ ہیں اور بھوک، نقص تغذیہ اورآب و ہوا میں تبدیلی کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔ ہندوستان نے ان بہترین اناجوں کو عالمی سطح پر کھانے کی پلیٹوں تک پہنچانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ مختلف ممالک نے سری انّ کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں ہندوستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت دیگر مرکزی وزارتوں، تمام ریاستی حکومتوں اور دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے کے لیے مشن کے انداز میں کام کر رہی ہے۔
نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ سبزی کھانے والوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے وقت موٹا اناج خوراک کا ایک متبادل نظام فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ماحول میں بھی تعاون دیتا ہے اور انہیں انسان کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ موٹے اناج کی فصلوں کی پیداوار اور کھپت کے بڑے مراکز ہیں، خاص طور پر ہندوستان، نائجر، سوڈان اور نائیجیریا موٹے اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ موٹے اناج دنیا بھر میں کھانے کی ہر پلیٹ میں فخر کا مقام حاصل کرے۔
موٹے اناج ایشیا اور افریقہ میں کاشت کی جانے والی پہلی فصلیں تھیں، جو بعد میں دنیا بھر میں ترقی یافتہ تہذیبوں کے لیے خوراک کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر پھیل گئیں۔ کانفرنس میں ماریشس، گیانا، سری لنکا، سوڈان، زیمبیا اور سورینام کے وزرائے زراعت اور مالدیپ، گیمبیا اور نائیجیریا کے اعلیٰ حکام نے موٹے اناج کی پیداوار، کھپت اور برانڈنگ کو فروغ دینے میں اپنے ممالک کے تجربات سے آگاہ کیا ۔بات چیت کے دوران موٹے اناج کے سبھی پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Narendra Singh Tomar وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا مقرر کیا - دنیا میں شری انّ کو فروغ دینے کا ایجنڈا
نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ سبزی کھانے والوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے وقت موٹا اناج خوراک کا ایک متبادل نظام فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ماحول میں بھی تعاون دیتا ہے اور انہیں انسان کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ موٹے اناج کی فصلوں کی پیداوار اور کھپت کے بڑے مراکز ہیں، خاص طور پر ہندوستان، نائجر، سوڈان اور نائیجیریا موٹے اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ موٹے اناج دنیا بھر میں کھانے کی ہر پلیٹ میں فخر کا مقام حاصل کرے۔
نریندر سنگھ تومر