اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Election 2022 ملک کے 130 کروڑ عوام کا بھلا کرنا ہے، مودی - وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب

سریندر نگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'خود کے ساتھ ہونے والی توہین نگل جاتا ہوں کیونکہ مجھے اس ملک کے 130 کروڑ لوگوں کا بھلا کرنا ہے۔ میں اس بھارت کو ایک ترقی یافتہ بھارت بنانا چاہتا ہوں۔ Gujarat Assembly Election 2022

ملک کے 130 کروڑ عوام کا بھلا کرنا ہے، مودی
ملک کے 130 کروڑ عوام کا بھلا کرنا ہے، مودی

By

Published : Nov 21, 2022, 11:01 PM IST

سریندر نگر:گجرات کے سریندر نگر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے گجرات کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔ اس لئے سست رفتاری سے مت چلنا۔ اگر آپ 24 گھنٹے 365 دن کام کر سکیں، تو آپ کو کرنا ہے۔ اگر دن رات جاگ سکتے ہو تو جاگے رہنا ہے۔ چھٹی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب گجرات کوئی فیصلہ کرے گا تو پورا ملک اس کے پیچھے چلے گا۔' Gujarat Assembly Election 2022

انہوں نے کہا کہ 'میرے نوجوانوں اپنا اور گجرات کا بھی مستقبل بناؤ۔ آپ کا مستقبل گجرات کے روشن مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ ماؤں بہنوں کا آشیرواد میرا سرمایہ ہے۔ آپ نے بہت کچھ دیا اور ہم نے آپ کو واپس دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مجھے ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ رکاوٹیں لانے والوں کو مت لے آنا۔ اس بار آپ کے ضلع میں کمل کے سوا کچھ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ سو فیصد پولنگ کا ہدف پورا کرو گے۔ اس بار کوئی پولنگ بوتھ ایسا نہ ہو جہاں کمل پیچھے رہ جائے۔' PM Modi Slams Oppositions

وزیر اعظم نے کہا کہ 'کانگریس والے کہتے ہیں کہ مودی کو ان کی حیثیت دکھائیں گے۔ میں ایک عام گھرانے کا بچہ ہوں۔ دیکھو باپا میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میں ایک خدمت گار ہوں اور کیا اس کی کوئی حیثیت ہوتی ہے؟ آپ نے مجھے نیچ بھی کہا، نیچ ذات کا، موت کا سوداگر، گندے نالے کا کیڑا کہا۔ آپ نے سب کچھ کہا، اب آپ اپنی حیثیت دکھانے نکلے ہیں۔ برائے مہربانی ترقی کے مسئلے پر بات کریں اور اس گجرات کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے میدان میں آئیں۔ بھائی اپنی حیثیت دکھانے کا کھیل چھوڑو۔

یہ بھی پڑھیں: Job Fair Appointment Letter پی ایم مودی روزگار میلہ کے تحت ہزاروں افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے

انہوں نے کہا کہ بھائیو اور بہنو، میرے ساتھ ہونے والی توہین کو میں نگل جاتا ہوں کیونکہ مجھے اس ملک کے 130 کروڑ عوام کا بھلا کرنا ہے۔ مودی نے کہا کہ سریندر نگر ضلع اور میں مختلف نہیں ہیں۔ آپ کا سریندر نگر کا سریندر، نریندر اور یہ بھوپیندر تروینی سنگم ہے۔ میں زیادہ تر دہلی میں رہتا ہوں۔ وہاں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے۔ اس درمیان میں آپ سب کو یاد کرتا ہوں۔ اب الیکشن میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، اس لیے آپ سب ایک کام کریں، جب بھی آپ تمام گھر جائیں، ہاتھ جوڑ کر سب کو بتائیں کہ نریندر بھائی آئے تھے اور آپ کو پرنام کہا ہے۔ گھر گھر میرا پرنام پہنچانا۔ ووٹ دینے والے دیوتا جو ایشور کا روپ ہیں، تیرتھ یاترا ہیں ان کو ملنے جائیں تب میرا پرنام بھی کہنا۔ یہی درخواست ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details