اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کچھ لوگ کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں: مودی - پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کسان سمان ندھی یوجنا کی نئی قسط جاری کی اور 9 کروڑ کسانوں کے کھاتے میں 18 ہزار کروڑ روپئے منتقل کئے۔

مودی آج چھ ریاستوں کے کسانوں سے بات کریں گے
مودی آج چھ ریاستوں کے کسانوں سے بات کریں گے

By

Published : Dec 25, 2020, 7:35 AM IST

Updated : Dec 25, 2020, 2:11 PM IST

آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم مودی ملک کی چھ ریاستوں کے کروڑوں کسانوں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کریں گے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی 'کسان سمّان نیدھی اسکیم (وزیر اعظم کسان یوجنا) کے تحت 18 ہزار کروڑ، ملک کے نو کروڑ کسانوں کے کھاتے میں منتقل کریں گے۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹویٹ کیا ہے، اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ہے 'کل ملک کو خوراک فراہم کرنے والوں کے لیے ایک بہت اہم دن ہے، دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو کروڑ سے زائد کسان خاندانوں کو 'پی ایم کسان کی اگلی قسط' جاری کرنے کا موقع ملے گا، اس موقع پر کئی ریاستوں کے کسان بھائیوں بہنوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔'

وزیر اعظم مودی کے خطاب کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں وزراء اور ارکان پارلیمان کو بھی مقرر کیا گیا ہے، بی جے پی نے اس پروگرام کے لیے کسان چوپال کو منظم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اپنے کارکنان کو اس میں شامل ہونے کو کہا ہے اور حکومت کی اسکیمز کو کاشتکاروں تک پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہرولی میں کسانوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سنیں گے اور وہاں سے بات چیت کریں گے، جبکہ ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 'ماتا جیجابائی پارک' کے سیکٹر 15 دوارکا میں موجود ہوں گے، اس کے علاوہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر تمل ناڈو کے چینگلپیٹ سے اس پروگرام میں شریک ہوں گے جبکہ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اوڈیشہ کے ضلع جگت سنگھ پور سے پروگرام میں شامل ہوں گے۔ دوسری طرف مرکزی وزیر روی شنکر پرساد پٹنہ سے وزیر مودی کے اس کسان سے ہونے والی گفتگو میں شریک ہوں گے۔

معلومات کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لکھنؤ سے اس پروگرام میں شامل ہوں گے اور امیٹھی سے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی موجود رہیں گی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ہوشنگ آباد سے اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اب تک دو کروڑ کسانوں کا اندراج ہوچکا ہے۔

کسان چوپال کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں صبح ساڑھے دس بجے پنڈت مدن موہن مالویہ اور اٹل بہاری واجپئی کو گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں صبح 10 بجکر 45 منٹ پر کتاب 'اٹل بہاری واجپئی، اے میموریل والیوم' بھی جاری کریں گے۔ معلومات کے مطابق اٹل بہاری کے پارلیمنٹ میں اظہار خیالات کو اس کتاب میں مرتب کیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2020, 2:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details