اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi Visit Haryana and Punjab مودی نے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا ہسپتال کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ Modi inaugurated Asia largest Amrita Hospital

مودی نے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا ہسپتال کا افتتاح کیا
مودی نے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا ہسپتال کا افتتاح کیا

By

Published : Aug 24, 2022, 10:24 AM IST

Updated : Aug 24, 2022, 1:29 PM IST

فرید آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے ایشیا کے سب سے بڑے امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ اسپتال فرید آباد اور پورے قومی راجدھانی خطہ کے لوگوں کو جدید ترین صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ مودی کاموہالی میں 'ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر' قوم کو وقف کرنے کا بھی پروگرام ہے۔ وزیر اعظم بدھ کو ہریانہ اور پنجاب کے دورے پر ہیں۔ جہاں پہلے وہ ہریانہ پہنچے اور اس کے بعد پنجاب جائیں گے۔ Modi inaugurated Asia largest Amrita Hospital

پی ایم او نے کہا کہ 'یہ اسپتال، جو تقریباً 6000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، فرید آباد اور پورے این سی آر خطہ کے لوگوں کو جدید ترین صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کے بعد، وزیر اعظم موہالی جائیں گے اور دوپہر تقریباً 02:15 بجے ملان پور، نئی چنڈی گڑھ، صاحبزادہ اجیت سنگھ نگر ضلع (موہالی) میں ’ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر‘ قوم کے نام وقف کریں گے۔ Inauguration of Amrita Hospital in Faridabad

یہ بھی پڑھیں: PM Modi will inaugurate Smriti van وزیر اعظم مودی اسمرتی ون کا افتتاح کریں گے

حکومت ہند کے محکمہ جوہری توانائی کے تحت ایک امداد یافتہ ادارہ ٹاٹا میموریل سنٹر 660 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ کینسر اسپتال 300 بستروں کی گنجائش والا سہ سطح نگہداشت کا اسپتال ہے اور ہر طرح کے کینسر کے علاج کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں سرجری، ریڈیو تھراپی اور میڈیکل آنکولوجی، کیموتھراپی، امیونو تھراپی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسے دستیاب طریقہ علاج کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپتال خطے میں کینسر کی دیکھ ریکھ اور علاج کے لیے ایک ’ہب‘ کے طور پر کام کرے گا۔ سنگرور میں 100 بستروں کا اسپتال اپنے آپ میں منفرد ہوگا۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 24, 2022, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details