اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM To Visit Assam وزیراعظم مودی 14 اپریل کو آسام کا دورہ کریں گے

وزیراعظم دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی 14 اپریل کو آسام کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران 14,300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

By

Published : Apr 12, 2023, 4:07 PM IST

وزیراعظم مودی 14 اپریل کو آسام کے دورے پر جائیں گے
وزیراعظم مودی 14 اپریل کو آسام کے دورے پر جائیں گے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو شمال مشرقی ریاست آسام کا دورہ کریں گے۔ یہ اطلاع بدھ کو وزیراعظم دفتر سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق مودی اپنے دورے کے دوران 14,300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم تقریبا دوپہر 12 بجے ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اس کے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم ایک عوامی تقریب میں ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے۔

سہ پہر سوا دو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کےموقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ شام 5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنے کے لئے گواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کیں گے اور اس کا نظارہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi On MP Education مدھیہ پردیش نے اشتہارات پر پیسہ لٹائے بغیر تعلیم کے شعبہ میں اونچی چھلانگ لگائی، مودی

تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details