اندور:وزیر اعظم نریندر مودی آج اندور میں منعقد پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باضابطہ افتتاح کریں گے اور سربراہان مملکت سے ملاقات کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی کا خصوصی طیارہ صبح تقریباً 10 بجے اندور ہوائی اڈے پر پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ مقام بریلینٹ کنونشن سینٹر پہنچیں گے اور پرواسی بھارتیہ کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم مودی صبح تقریباً 10.30 بجے پرواسی بھارتیہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ پرواسی بھارتیہ کانفرنس میں منعقدہ نمائش ’آزادی کا امرت مہوتسو - کنٹریبویشن آف ڈایسپورا ان انڈین فریڈم اسٹرگل‘ کا افتتاح کریں گے۔ Prime Minister Modi to inaugurate thePravasi Bharatiya Sammelan 2023 today
مزید پڑھیں:۔Kangla Nongpok Thong وزیر اعظم نے کانگلا نونگ پوک تھونگ کے افتتاح پر منی پور کے لوگوں کی مبارکباد دی