ہریدوار: وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں واقع 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جس میں اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے دیو پورہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک بھی شامل ہے۔Modi inaugurats HDFC Bank
ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کی دنیا کے سامنے ایک مثال ہے۔ اس کے تحت پیپر لیس بینکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش اور عزم ہے کہ اس کے ثمرات ملک کے کونے کونے اور آخری فرد تک پہنچیں۔ جن دھن کھاتوں کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک ان کھاتوں کی اہمیت کو دیکھ اور سمجھ رہا ہے۔ یہ بینک کھاتوں کی وجہ سے ہے کہ رقم بینکوں کے ذریعے براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتے میں پہنچ رہی ہے۔