اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی نے اینجلا مرکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات کی

دونون رہنماوں نے افغانستان کی تازہ صورتحال اوراس کے پڑنے والے اثر پر خصوصی طور پر بات کی۔ انہوں نے امن اور سلامتی کی صورتحال بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے وہاں پھنسے لوگوں کی واپسی پر بھی ترجیح کے ساتھ بات کی۔

وزیراعظم مودی نے اینجلا مرکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات کی
وزیراعظم مودی نے اینجلا مرکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات کی

By

Published : Aug 23, 2021, 11:03 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے پیرکےروز جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونون رہنماوں نے افغانستان کی تازہ صورتحال اوراس کے پڑنے والے اثر پر خصوصی طور پر بات کی۔ انہوں نے امن اور سلامتی کی صورتحال بنائے رکھنے پر زور دیتے ہوئے وہاں پھنسے لوگوں کی واپسی پر بھی ترجیح کے ساتھ بات کی۔

انہوں نے کووڈ۔ 19 ویکسین، آب و ہوا کی تبدیلی اور توانائی کو مرکز میں رکھتے ہوئے ترقی میں تعاون اور تجارت نیز معاشی تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اندور: مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قومی اقلیتی کمیشن نے ازخود نوٹس لیا

انہوں نے کوپ۔26 کی آئندہ میٹنگ سمیت کثیرالجہتی دلچسپی کے مختلف موضوعات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی بحرالکاہل خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ وژن پر بھی زور دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details