اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi arrives in Shillong وزیراعظم مودی شیلانگ پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے اتوار کو میگھالیہ پہنچے۔ زیراعظم 4 جی موبائل ٹاورز قوم کے نام وقف کریں گے جن میں سے 320 سے زیادہ مکمل ہو چکے ہیں اور 890 زیر تعمیر ہیں۔PM Modi arrives in Shillong

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 18, 2022, 3:30 PM IST

شیلانگ: وزیر اعظم نریندر مودی شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے اتوار کو میگھالیہ پہنچے۔ ریاستی گورنر بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ)، وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے اپر شیلانگ کے ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ میں ان کا استقبال کیا۔PM Modi arrives in Shillong

وزیر اعظم بعد میں پولو گراؤنڈ میں ایک عوامی ریلی کریں گے جس میں وہ 2450 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا اعلان کرنے والے ہیں۔ مسٹر مودی کا ریاست کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2017 میں ریاستی دارالحکومت کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے این ای سی کی مکمل میٹنگ میں شرکت کی تھی اور بعد میں پولو گراؤنڈ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا تھا۔

وزیراعظم 4 جی موبائل ٹاورز قوم کے نام وقف کریں گے جن میں سے 320 سے زیادہ مکمل ہو چکے ہیں اور 890 زیر تعمیر ہیں۔

وزیر اعظم امساولی میں آئی آئی ایم شیلانگ کے نئے کیمپس اور شیلانگ-دینگپسوہ روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ سڑک نئی شیلانگ سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کو بہتر رابطہ فراہم کرے گی اور ریاستی دارالحکومت میں ٹریفک کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

وزیر اعظم مشروم ڈیولپمنٹ سینٹر (ایم ڈی سی) اور انٹیگریٹڈ بی کیپنگ ڈیولپمنٹ سینٹر (آئی بی ڈی سی) میں اسپون لیبارٹری کا بھی افتتاح کریں گے۔ ایم ڈی سی مشروم اسپون پیداوار بڑھانے میں مدد کرے گا اور کسانوں وکاروباری افراد کے لئے ہنر کی تربیت بھی فراہم کرے گا۔

دوسری جانب آئی بی ڈی سی صلاحیت کی تعمیراور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کے ذریعے شہد کی مکھیوں کے پالنے والے کاشتکاروں کی معاش کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ میزورم، منی پور، تریپورہ اور آسام میں 21 ہندی لائبریریوں کا افتتاح کریں گے۔

مسٹرمودی تورا اور شیلانگ ٹکنالوجی پارک فیز-2 میں انٹیگریٹڈ ہاسپٹلٹی اینڈ کنونشن سینٹرکا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ٹیکنالوجی پارک فیز-2 بلٹ اپ ایریا تقریباً 1.5 لاکھ مربع فٹ ہوگا۔ یہ پیشہ ور افراد کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا اور 3000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

انٹیگریٹڈ ہاسپٹلٹی اینڈ کنونشن سینٹر میں ایک کنونشن ہب، گیسٹ روم، فوڈ کورٹ وغیرہ ہوں گے۔ یہ سیاحت کو فروغ دینے اور خطے میں ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Modi To Visit Tripura And Meghalaya آج مودی تریپورہ اور میگھالیہ کا دورہ کریں گے

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details