اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں نے ہولی کی مبارک باد دی

ہولی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام اہل وطن کو اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ ہولی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

Prime Minister congratulated Holi
وزیراعظم نے ہولی کی مبارک باد دی

By

Published : Mar 29, 2021, 7:37 AM IST

Updated : Mar 29, 2021, 11:00 AM IST

رنگ برنگی ہولی پر اہل وطن کو وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے تمام اہل وطن کو ہولی کی مبارک باد پیش کی ساتھ میں اہل وطن کے لیے دعائیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خوف سے ہولی کے تہوار میں شرکت نہ کرنے کے تعلق سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔ جس میں انہوں نے یہ وضاحت کی تھی کہ ملک میں پھیل رہے کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی کی تقریب میں وہ شرکت نہیں کریں گے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا 'ہمارے ملک میں پھیلے تمام رنگوں کے تہوار ہولی کی آپ سب کو مبارک باد۔

کورونا رہنما خطوط پر عمل کریں۔ محفوظ رہیں۔'

بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے تمام لوگوں کو ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنگ ، اتحاد اور خیر سگالی کا یہ عظیم تہوار آپ سب کے لیے خوشی، امن اور خوش قسمتی لے کر آئے۔

ملک کے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ہولی کے پرجوش موقع پر تمام وطن عزیز کو مبارکباد۔ رنگوں کا تہوار ہولی سماجی ہم آہنگی کا تہوار ہے اور لوگوں کی زندگی میں خوشی ، جوش اور امید لاتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ جوش و جذبے کا یہ تہوار ہمارے ثقافتی تنوع میں جڑے ہوئے قومی شعور کو مزید تقویت بخشے۔'

Last Updated : Mar 29, 2021, 11:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details