اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Dalit Not Allowed In Temple: دلت جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے سے روکنے پر پجاری گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

راجستھان کے جالور میں ایک دلت نئے شادی شدہ جوڑے کو مندر میں داخل ہونے سے روکنے اور پوجا کی اجازت نہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد راجستھان پولیس نے اس معاملے میں ایک پجاری کو گرفتار کرلیا۔ Priest Arrested For Preventing Dalit Couple From Worshiping In Temple

دلت جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے سے روکنے پر پجاری گرفتار
دلت جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے سے روکنے پر پجاری گرفتار

By

Published : Apr 25, 2022, 10:41 AM IST

Updated : Apr 25, 2022, 12:11 PM IST

جودھ پور: راجستھان پولیس نے اتوار کو ایک پجاری کو گرفتار کر لیا جس نے ایک دلت نئے شادی شدہ جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ ہفتہ کے روز اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں ضلع ویلا بھارتی کے اہور سب ڈویژن کے تحت نیل کنٹھ گاؤں میں مندر کے گیٹ پر دلت جوڑے کو روکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ان کے درمیان ہونے والی بحث کو بھی قید کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دلت خاندان کے افراد نے پولیس سے رجوع کیا اور پجاری کے خلاف درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ Newlywed Dalit couple disallowed from Rajasthan temple, priest arrested

جالور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرش وردھن اگروال نے کہا کہ ’’ہم نے پجاری کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔‘‘ شکایت کے مطابق کوکا رام کی بارات سنیچر کو نیل کنٹھ گاؤں پہنچی تھی اور جوڑا اپنی شادی کے بعد مندر میں ناریل چڑھانا چاہتا تھا۔ دلہن کے رشتہ دار تارا رام کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق "جب ہم وہاں پہنچے تو پجاری نے ہمیں گیٹ پر ہی روک دیا اور ہم سے ناریل باہر چڑھانے کو کہا۔ پجاری نے ہمیں مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی کیونکہ ہم دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ کچھ گاؤں والے بھی پجاری کی حمایت کرنے لگے اور کہا کہ یہ گاؤں کا فیصلہ ہے، پجاری کے ساتھ بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ تارا رام نے کہا کہ "ہم نے پجاری سے بہت التجا کی لیکن اس نے ہمیں پوجا کرنے کی اجازت نہیں دی، اس کے بعد ہم نے پجاری کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔''

Last Updated : Apr 25, 2022, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details