پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
اتوار کے روز ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں حسب سابق ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
ہفتے کے روز گھریلو پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا جس سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں اس کی قیمت نئی سطح پر آگئی ، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
جمعرات کو پٹرول 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا اور ڈیزل 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
دہلی میں ہفتے کے روز اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 101.84 روپے اور ممبئی میں یہ 107.83 روپے فی لیٹر تھی۔
ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں :
شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————-- 94.39
کولکاتا ———— 102.08 —————— 93.02
یو این آئی