مودی نے ہاپتا کانگجیبنگ میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا رسمی افتتاح Inauguration Of Development Projects اور سنگھ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلی حکومت نے منی پور کو اپنے حال پر چھوڑ دیا تھا۔ تب دہلی میں بیٹھے لوگ سوچتے تھے کہ اتنی دور تک کون جائےگا۔ میں وزیراعظم بننے کے بعد دہلی کو آپ کے دروازے تک لے آیا۔
انہوں نے مرکز کی سابقہ یوپی اے حکومت UPA government پر الزام لگایا کہ 'وہ صرف انتخابات کے دوران ،شمال مشرقی خطےکو یاد کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے شمال مشرق کا مطلب تھا، مشرقی کی طرف مت دیکھو۔ مرکز کی پچھلی حکومتوں نے محض الیکشن کے وقت اس علاقے کی طرف دیکھا۔ وہیں ہم اس علاقے کو فروغ دینے کے لئے ایکٹ ایسٹ پالیسی Act East Policy لائے۔'
وزیراعظم PM Modi on Northeast Region نے کہا کہ پہلے کی حکومت نے بہت نے بہت وقت برباد کیا۔ منی پور کے لئے 21 صدی بہت اہم ہے۔ ہمیں استحکام رکھنا ہے اور ریاست کو ترقی کی نئی اونچائیوں پر لے جانا ہے۔ ریاست کی اقتدار میں واپسی کےلئے کچھ لوگ پھر سے یہاں بد امنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ریاست کے لوگوں نےان پر توجہ دی اور امید ہے کہ وہ اسے پھر سے اندھیرے میں نہیں جانے دیں گے۔