اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتر پردیش کو گڈ گورننس ریاست کہلانے کا حق نہیں: سچن چودھری - URDU NEWS

سچن چودھری نے کہا کہ اترپردیش کو گڈ گورننس کی ریاست بتارہے ہیں جب کہ ابھی دو دن پہلے ہی ایک آدمی نے میرے آفس میں توڑپھوڑ کی اس کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوسکی ایک خاتون اپنی بیٹی کی تلاش کو لیکر ایک ماہ سے زیادہ دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہے کیا یہ گڈ گورننس ریاست ہے۔

کانگریس کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری سچن چودھری کے دفترپرپریس بریفنگ
کانگریس کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری سچن چودھری کے دفترپرپریس بریفنگ

By

Published : Sep 20, 2021, 3:34 PM IST

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری سچن چودھری نے اپنے دفتر پر ایک پریس بریفنگ کرکے ریاستی حکومت کی مدت کا بیورو دیا ہے۔

کانگریس کمیٹی کے ریاستی سیکریٹری سچن چودھری کے دفترپرپریس بریفنگ

سچن چودھری نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ریاست میں کی گئی ترقی کی کامیابیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے بل 3000 روپیہ ماہ آرہے ہیں لیکن سرکار کو کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

اتر پردیش کو گڈ گورننس کی ریاست بتارہے ہیں جب کہ ابھی دو دن پہلے ہی ایک آدمی نے میرے آفس میں توڑ پھوڑ کی اس کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوسکی ایک خاتون اپنی بیٹی کی تلاش کو لیکر ایک ماہ سے زیادہ دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہے۔ کیا یہی گڈ گورننس ریاست ہے۔

سچن چودھری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ لوگ ریاست میں سرمایہ کاری کررہے ہیں پہلے ریاست میں صنعت کار سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے تھے۔

اس پر انہوں نے کہا کہ ایک بھی کمپنی کا نام بتادیجئے جس کمپنی نے ریاست میں سرمایہ کاری کی ہو، پٹرول ڈیزل اور گیس کے داموں سے عوام کافی پریشان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details