اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

New Parliament House صدر جمہوریہ کے ہوتے ہوئے مودی نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیوں کریں؟ راہل گاندھی - کانگریس لیڈر راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر اعظم کے بجائے صدر کو کرنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 21, 2023, 5:43 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر سیاست شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بدست عمارت کے افتتاح کے پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ملک کے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ کو کرنا چاہئے، وزیر اعظم کو نہیں۔' دراصل، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے قبل مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کا افتتاح صدر کو کرنا چاہئے نہ کہ وزیر اعظم کو۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پی ایم مودی شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

کانگریس نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ کانگریس نے اس عمارت کو وزیر اعظم مودی کا وینیٹی پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس ایک تکونی شکل کی چار منزلہ عمارت کی شکل میں بنایا گیا ہے اور یہ 64500 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ وہیں کئی اپوزیشن لیڈروں نے پی ایم مودی کی جانب سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے پر اپنے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی حکومت کے سربراہ ہیں مقننہ کے سربراہ نہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ٹویٹ کر کے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔( یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں: New Parliament House وزیر اعظم مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details