اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووِند نے دیوالی پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی

صدریہ جمہوریہ نے کہا، 'آئیے عزم کریں کہ جس طرح ایک جلتا ہوا چراغ دوسرں کو روشن کرتا ہے، اسی طرح سے ہم معاشرے کے غریب، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کی زندگی میں خوشیاں بانٹتے ہوئے اُمید اور خوشحالی کا دیپ بنیں۔'

کووِند نے دیوالی پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی
کووِند نے دیوالی پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی

By

Published : Nov 14, 2020, 9:51 AM IST

صدر رام ناتھ کووِند نے روشنی کے جشن 'دیوالی' کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

کووِند نے جمعہ کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں کہا،'دیوالی کے مبارک موقع پر میں تمام ملک کے باشندوں اور بیرون ملک مقیم تمام بھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور روایتوں کے افراد کی جانب سے منایا جانے والا یہ تیوہار ملک کے عوام کے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو مضبوط کرتا ہے یہ تیوہار ہمیں انسانیت کی خدمت اور گامزن ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔'

صدریہ جمہوریہ نے کہا، 'آئیے عزم کریں کرے کہ جس طرح ایک جلتا ہوا چراغ دوسرں کو روشن کرتا ہے، اسی طرح سے ہم معاشرے کے غریب، بے سہارا اور ضرورت مند افراد کی زندگی میں خوشیاں بانٹتے ہوئے اُمید اور خوشحالی کا دیپ بنیں۔'

انہوں نے کہا، 'دیوالی صفائی کا بھی جشن ہے لہٰذا ہم آلودگی سے آزادی، ماحول کو بہتر اور صاف ستھری دیوالی منا کر فطرت کا بھی احترام کریں۔ میری دعا ہے کہ خوشیوں اور روشنی کا یہ عظیم تیوہار ملک کے ہر گھر میں خوشی، امن اور ترقی لائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details