اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بیٹیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے: کووند

ملک کی75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہفتہ کو قوم سے اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

president ramnath kovind address nation
بیٹیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے: کووند

By

Published : Aug 14, 2021, 8:55 PM IST

ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کی توصیف و ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ ہونہار اور باصلاحیت بیٹیوں کے خاندانوں سے سبق حاصل کریں جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی بیٹیوں کو آگے بڑھنے میں مدد کی۔

ملک کی75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہفتہ کو قوم سے اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بھارت نے اولمپک کھیلوں میں شرکت کے 121 برسوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ"ہماری بیٹیوں نے کھیل کے میدانوں میں عالمی معیار کی مہارت حاصل کرنے کے لیے بہت سی رکاوٹوں کو عبور کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور کامیابی میں عہد ساز تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے لے کر مسلح افواج تک، لیبارٹریوں سے لے کر کھیل کے میدانوں تک، ہماری بیٹیاں اپنی شناخت بنا رہی ہیں'۔

صدر جمہوریہ نے کہا "بیٹیوں کی اس کامیابی میں، میں مستقبل کے ترقی یافتہ بھارت کی جھلک دیکھ رہا ہوں۔ میں ہر والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایسی ذہین بیٹیوں کے خاندانوں سے سبق حاصل کریں اور اپنی بیٹیوں کو بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کریں۔'

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details