تمل ناڈو کے گورنر بنوری لال پروہت، انڈسٹری وزیر تھنگم تھنراسو، ڈسٹرکٹ کلیکٹر اور دیگر حکام نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا یہاں سولور ایئر فورس اسٹیشن پر خیر مقدم کیا۔ بعد میں وہ ہیلی کاپٹر سے اوٹی کے لئے روانہ ہوگئے۔
رام ناتھ کووند کل ویلنگٹن میں دفاعی خدمات اسٹاف کالج میں ایک فنکشن میں حصہ لیں گے۔
اوٹی کے کچھ سیاحتی مقامات پر ان کے 5 اگست کو جانے کی امید ہے۔ وہ 6 اگست کو نئی دہلی کے لئے روانہ ہوں گے۔