اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ رہنماؤں نے عید کی مبارک باد پیش کی

آج ملک بھر میں کورونا وائرس کی خطرناک دوسری لہر کے درمیان عیدالفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں اعلیٰ رہنما احتایطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ عید کا تہوار منانے کی اپیل کر رہے ہیں اور مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

eid mubarak
عید مبارک

By

Published : May 14, 2021, 8:13 AM IST

Updated : May 14, 2021, 12:51 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نے ملک بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کر عید کی مابرک باد پیش کی کہی۔ انہوں نے لکھا کہ، ' تمام ہم وطنوں کو عید مبارک! یہ تہوار آپسی بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے اور خود کو تمام انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. آئیے ہم سبھی مل کر کووڈ-19 سے نپٹنے کے لئے تمام تر قواعدوضوابط پر عمل کرنے کے علاوہ سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔'
ٹویٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر عید مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹویٹ

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ٹویٹ کر عید کی مبارک باد پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ، 'سبھی کو عید مبارک رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منائی جانے والی عید رحم دلی، سخاوت اور اخوت کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ یہ عیدالفطر ہم سب کے لئے سکون، صحت و شادمانی لے کر آئے۔'

ٹویٹ

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کر عید کی مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹ

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے عید کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ٹویٹ

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بھی ٹویٹ کر عید کی مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹ

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے بھی ٹویٹ کر عید کی مبارک باد پیش کی۔

ٹویٹ

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے عید کی مبارک باد پیش کیا۔
ٹویٹ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹ

Last Updated : May 14, 2021, 12:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details