اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Narendra Modi Birthday صدر جمہوریہ راہل گاندھی سمیت مرکزی وزراء نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی - پی ایم مودی یوم پیدائش

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پی ایم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔' Rahul Gandhi extends Birthday wishes to Modi

صدر جمہوریہ راہل گاندھی سمیت مرکزی وزراء نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی
صدر جمہوریہ راہل گاندھی سمیت مرکزی وزراء نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

By

Published : Sep 17, 2022, 11:24 AM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء، ریاستوں کے گورنر اور معززین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ دروپدی مرمو نے ہفتہ کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، "وزیراعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ میری تمنا ہے کہ آپ کے ذریعہ محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں سے جاری ملک کی تعمیر کی مہم آپ کی قیادت میں آگے بڑھتی رہے۔ میری نیک خواہش ہے کہ ایشور آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔" President Murmu wishes PM Modi Birthday

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا، وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ ایشور سے آپ کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔ آپ کی قیادت میں ملک نئی منزلیں طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف گامزن ہے، اہل وطن بھی نئے اعتماد کے ساتھ اس عزم کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پی ایم نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد۔'

وہیں راجناتھ سنگھ نے کہا، ’’بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے یوم پیدائش پر نیک تمنائیں اور نیک خواہشات۔ انہوں نے اپنی قیادت سے ملک میں ترقی اور گڈ گورننس کو بے مثال مضبوطی دی ہے اور پوری دنیا میں بھارت کے وقار اور احترام کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ بھگوان ان کو صحت مند رکھے اور لمبی عمر دے۔

امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا، "میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، جو ملک کے سب سے مقبول لیڈر اور ہم سب کے لیے باعث تحریک ہیں، اور میں ایشور سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔ مودی جی نے اپنے عزم سے ناممکن کاموں کو ممکن بنایا ہے۔

ان کے علاوہ سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی نے بھی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اس موقع پر کئی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi's journey پی ایم مودی کی سالگرہ: عام گھرانے سے سیاسی عروج تک کا سفر

مودی ملک کے 14ویں وزیر اعظم ہیں اور وہ سال 2014 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے۔ ان کی پیدائش 17 ستمبر 1950 کو وڈ نگر، گجرات میں ہوئی تھی۔ PM Modi 72nd Birthday

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details