نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیغمبر اسلام محمد ﷺکے یوم پیدائش عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عید میلاد النبی کی مبارکباد انگریزی اور ہندی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی مبارکبادی کا پیغام ٹویٹ کیا۔ Murmu Greets on Milad un Nabi
ایک ٹویٹ میں مرمو نے کہا کہ 'پیغمبر اسلام محمد ﷺکے یوم ولادت، میلادالنبی کے پاک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'آج ہم سب پیغمبر ﷺ کی زندگی سے تحریک حاصل کریں اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عہد کریں۔