احمد آباد: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کا ایک اسٹارٹ -اپ پلیٹ فارم ‘ہراسٹارٹ’ کا آغاز کیا اور تعلیم اور قبائلی ترقی سے متعلقہ حکومت گجرات کے مختلف پروجیکٹوں کا گجرات یونیورسٹی سے ورچوئل طور پر افتتا ح/ سنگ بنیاد بھی رکھا۔herSTART start up Platform in Gujarat
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ بات گجرات یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے کہ نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی بلکہ بھارت کے خلائی پروگرام کے بابا ڈاکٹر وکرم سارا بھائی ،اسرو کے سابق چیئر مین ڈاکٹر کے کستوری رنگن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس ادارہ جس کے فارغ التحصیل ڈاکٹر وکرم سارا بھائی جیسے لوگ ہوں ، کے لئے یہ فطری بات ہے کہ وہ سائنس ،تحقیق اور اختراع میں سرخیل ہو۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں 450سے زیادہ اسٹارٹ- اپس کام کررہے ہیں اور خواتین کے زیر قیادت 125 سے زیادہ اسٹارٹ اپ کی فعال طورپر اس یونیورسٹی کے ذریعہ حمایت کی جارہی ہے۔