گینگ ٹاک: صدر جمہوریہ دروپدی مورمونے دو روزہ سکم کے دورے کے آخری دن ہفتہ کو دو اہم شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور700کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والی پانچ دیگر ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔Murmu Virtually Laid Foundation Stone
مورمو نے دو شاہراہ منصوبوں میں رنگپو میں اٹل سرنگ اور گینگ ٹوک میں دو لین کی چسوپانی سرنگ کا افتتاح کیا۔ رنگپو میں واقع اٹل سرنگ قومی شاہراہ 10-پر سکم کو مغربی بنگال سے جوڑتا ہے اور اسے نیشنل ہائی ویز انفراسٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کل 133.49کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ 10-پر دو لین کی چسوپانی سرنگ پروجیکٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ اور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے 29کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیاہے۔
دریں اثنا مورمو نے نامچی ضلع کے روانگلامیں وی سی لاما سینئر سکنڈری اسکولوں میں 100بستر والے گرلز ہاسٹک کا افتتاح کیا۔ ہاسٹل کی تعمیرسکم حکومت کے سماجی انصاف اور بہبود کے محکمہ نے وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام(پی ایم جے وی کے) کے تحت حکومت کے اقلیتی معاملوں کی وزارت کی 3.24کروڑ روپے کی مالیاتی منظوی کے ساتھ کیا گیا ہے۔
اس کے بعد صدر جمہوریہ نے گینگ ٹاک ضلع کے سنگتام میں 300بستر والے ضلع اسپتال کی بنیاد رکھی جس کی تعمیرریاستی حکومت کا سماجی انصاف اور بہبود محکمہ کر رہا ہے۔ اس کے تعمیر میں بھی ہاسٹل کی طرح ہی مرکزی حکومت سے 148.97کروڑ روپے کی مالیاتی منظوری ملی ہے۔