چندی گڑھ:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کروکشیتر میں جاری بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں شرکت کے ساتھ ہریانہ حکومت کے تین پروجیکٹوں کا عملی طور پر افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر بنڈارو دتاتریہ اور وزیر اعلیٰ منوہر لال موجود تھے۔President launches Projects in Haryana
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا ان میں انتیودیا خاندانوں کے لیے نیروگی ہریانہ یوجنا شامل ہے۔ انہوں نے سرسہ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ضلع سرسہ میں انہوں نے 21 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پر تقریباً 950 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے ہریانہ روڈ ویز کی بسوں میں ای ٹکٹنگ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ لانچ کے ساتھ ہی صدر کو پہلے ٹکٹ کے طور پر نیشنل ای موبلٹی کارڈ کی نقل پیش کی گئی۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہریانہ اوپن لوپ ٹکٹنگ سسٹم کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔
ابتدائی مرحلے میں ای ٹکٹنگ سسٹم کو چھ ڈپوؤں یعنی چنڈی گڑھ، کرنال، فرید آباد، سونی پت، بھیوانی اور سرسہ میں نافذ کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ جنوری 2023 کے آخر تک روڈ ویز کے باقی 18 ڈپوؤں میں مکمل طور پر نافذ ہو جائے گا۔