اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Road Accident in Karnataka کرناٹک میں ہوئے سڑک حادثے پر صدر اور وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا

صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کرناٹک میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مرمو نے کہا کہ کرناٹک کے تماکورو میں سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ President Murmu and PM Modi Express Grief over Road Accident in Karnataka

Road accident in Karnataka
کرناٹک میں ہوئے سڑک حادثے پر صدر اور وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا

By

Published : Aug 25, 2022, 5:59 PM IST

بنگلورو:کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے 200 کلومیٹر دور بلین ہلی میں جمعرات کو لاری اور ٹیمپو کی ٹکر میں دو بچوں سمیت نو افراد کی موت ہو گئی اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ تماکورو ضلع کے بلینہلی گیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی طرف سے دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرین مزدور تھے اور رائچور ضلع کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیمپو میں تقریباً 24 لوگ سوار تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ڈرائیور کرشنپا کی بھی موت ہوگئی۔Road accident in Karnataka

صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کرناٹک میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں، مرمو نے کہا، "کرناٹک کے تماکورو میں سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔Road accident in Karnataka

یہ بھی پڑھیں: Road accident in Tumkuru: کرناٹک میں لاری اور کروزر کے درمیان تصادم، 9 افراد ہلاک

اس واقعہ پر تعزیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دودولاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔" Road accident in Karnataka

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details