صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند منگل کو 2020_2021 کے لیے 29 نمایاں شخصیات کو 'ناری شکتی پرسکار ' سے نوازیں گے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اور ان کے غیر معمولی کام کے اعتراف میں 29 خواتین (خصوصا کمزور اور پسماندہ طبقات) کو ناری شکتی پرسکار دیے جائیں گے۔ President Kovind to Confer Nari Shakti Puraskars on 29 Outstanding Individuals
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مرچنٹ نیوی کی کپتان رادھیکا مینن، سماجی کاروباری انیتا گپتا، آرگینک فارمر اور قبائلی کارکن اوشابین دنیش بھائی وساوا، اختراعی ناصرہ اختر، انٹیل-انڈیا کی سربراہ نروتی رائے، ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ کتھک ڈانسر سائلی نندکیشور اگوانے، پہلی سنیک ریسکیور خاتون ونیتا جگدیو بوراڈے اور ریاضی دان نینا گپتا کے نام شامل ہیں۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ناری شکتی پرسکار حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی۔ ناری شکتی پرسکار خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی جانب سے افراد اور اداروں کے غیر معمولی تعاون کو تسلیم کرنے اور خواتین کو گیم چینجر اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے طور پر منانے کی ایک پہل ہے۔