اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ حملے میں ہلاک جوانوں کو یاد کیا گیا - etv bharat urdu

صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت متعدد اہم شخصیات نے ہلاک جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

president kovind
president kovind

By

Published : Dec 13, 2020, 1:14 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد شخصیات نے 2001 میں پارلیمنٹ ہاؤس پر شدت پسندانہ حملے میں شہید بہادر سپوتوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ 'قوم ان بہادر بیٹوں کو یاد کر رہی ہے جنہوں نے 2001 میں اسی دن پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ '

رام ناتھ کووند کا ٹویٹ


پارلیمنٹ کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'یہ واقعہ شدت پسندوں کو شکست دینے کے ہمارے عزائم کو مضبوط کرتا ہے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ملک پارلیمنٹ پر بزدلانہ حملے کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اس کی حفاظت کرنے والے شہدا کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

نریندر مودی کا ٹویٹ
اتوار کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں نریندر مودی نے کہا کہ 'ہم سال 2001 میں اپنی پارلیمنٹ پر حملے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ہمیں ان کی بہادری یاد ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ ملک ہمیشہ ان کا ممنون ر ہے گا۔'
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ '2001 میں پارلیمنٹ پر شدت پسندانہ حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے والے بھارت کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک اس قربانی کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔'
امت شاہ کا ٹویٹ
قابل ذکر ہے کہ 2001 میں اسی دن پاکستان میں سرگرم شدت پسند تنظیموں لشکر طیبہ اور جیش محمد کے شدت پسندوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں دہلی پولیس اور پارلیمنٹ کے سکیورٹی اہلکار اور ایک باغبان سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری اور تدبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچوں شدت پسندوں کو ڈھیر کردیا تھا۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details