صدر جمہوریہ کووند نے جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے اودھمپور کمپلیکس میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدراس وقت جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر ہیں۔
15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’میزائل مین کے بطور مشہور ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی سالگرہ پر تہہ دل سے سلام۔ انہوں نے اپنی زندگی بھارت کو مضبوط، خوشحال اور قابل بنانے میں وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے باعث تحریک رہیں گے‘۔
نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ایک عظیم سائنسدان تھے اور علم و آگہی کے مظہر تھے۔ لوک سبھا اسپیکر برلا نے کہا کہ سابق صدر نے بھارت کے سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔