اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گورکھپور: رام ناتھ کووند آج آیوش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آیوش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور گو رکشا پیتھ کی جانب سے قائم کردہ نجی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔

By

Published : Aug 28, 2021, 12:26 PM IST

Ayush University
Ayush University

ریاست اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں 28 اگست کو آیوش یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جائیں گی نیز گو رکشا پیتھ کی جانب سے قائم کردہ نجی یونیورسٹی کو عوام کے لیے وقف کیا جائے گا۔

وزیراعلی کی خصوصی درخواست پر صدر رام ناتھ کووند ان یونیورسٹیوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ دونوں یونیورسٹیاں عالمی شہرت یافتہ ناتھ پنتھ کے بانی گورک ناتھ کے نام پر بنی ہیں۔

علاقائی آیوروید افسر ڈاکٹر پرکاش چندر کے مطابق ریاست کے آیوش کے تحت آنے والے تمام 94 کالج اس یونیورسٹی سے وابستہ ہوں گے۔ اس وقت آیوروید کے 67 کالج (8 سرکاری اور 58 نجی) ، یونانی کے 15 کالج (2 سرکاری اور 13 نجی) اور ہومیوپیتھی کے 12 کالج (9 سرکاری اور 3 نجی) اتر پردیش کی مختلف یونیورسٹیوں سے وابستہ ہیں۔ آیوش یونیورسٹی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے تمام کالجوں کے کورسز میں یکسانیت ہوگی اور سیشن ریگولیشن بھی ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔بھارتی جمہوریت مضبوط ترین: صدر جمہوریہ

وہ سنگ بنیاد رکھنے اور بھومی پوجن پروگرام کے بعد موجود لوگوں سے بھی خطاب کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details