اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

TB Mukt Bharat صدر مرمو نے وزیر اعظم کی ٹی بی مکت بھارت مہم کا آغاز کیا

صدردروپدی مرمو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ٹی بی مکت بھارت مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پرمرمو نے کہا کہ یہ تمام شہریوں کا فرض ہے کہ وہ 'پردھان منتریٹی بی مکت بھارت مہم' کو ترجیح دیں اور اس مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔ TB Mukt Bharat Abhiyaan

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 9, 2022, 5:30 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے جمعہ کو وزیر اعظم کی ٹی بی مکت بھارت مہم کا آن لائن آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے تپ دق کو ختم کرنے کے لئے عوام کی شرکت ضروری ہے۔ TB Mukt Bharat Abhiyaan

اس مہم کی شروعات کرتے ہوئے مرمو نے کہا کہ یہ تمام شہریوں کا فرض ہے کہ وہ 'پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت مہم' کو ترجیح دیں اور اس مہم کو ایک عوامی تحریک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دیگر تمام متعدی بیماریوں میں ٹی بی سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ ہندوستان میں دنیا کی آبادی کا 20 فیصد سے کچھ کم ہے، لیکن دنیا کے کل ٹی بی کے مریضوں کا 25 فیصد سے زیادہ ہے۔ یہ تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی بی سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق معاشرے کے غریب طبقے سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نیو انڈیا' کی سوچ اور طریقہ کار ہندوستان کو دنیا میں ایک سرکردہ ملک بنانا ہے۔ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی 'نیو انڈیا' کی پالیسی ٹی بی کے خاتمے کے میدان میں بھی نظر آتی ہے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق تمام ممالک نے سال 2030 تک ٹی بی کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ لیکن حکومت نے سال 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مرمو نے کہا کہ اس مہم کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لیے لوگوں میں ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہوگی۔ اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔ اس کا علاج موثر اور قابل رسائی ہے اور حکومت اس بیماری سے بچاؤ اور علاج کے لیے مفت سہولیات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مریضوں یا برادریوں میں اس بیماری سے ایک احساس کمتری ہے اور وہ اس بیماری کو بدنما داغ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

اس وہم کو بھی دور کرنا ہوگا۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹی بی کے جراثیم اکثر ہر کسی کے جسم میں موجود ہوتے ہیں۔ جب کسی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے تو یہ بیماری انسان میں ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بیماری علاج سے یقینی طور پر ٹھیک ہو سکتی ہے۔ یہ معلومات لوگوں تک پہنچائی جائیں۔ President Murmu launches TB Mukt Bharat Abhiyaan

یہ بھی پڑھیں: Queen Elizabeth II Death صدر مرمو اور مودی نے الزبتھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details