گینگ ٹاک: صدر جمہوریہ دروپدی مورموجمعہ کو سکم کے دورے پر آئیں گی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سکم کا دورہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ صدر جمہوریہ کے دورے کے درمیان گینگ ٹاک میں کئی سرکاری پروگراموں میں شامل ہوں گی اور اگلے دن نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے سے پہلے وہ جنوبی سکم کے ایک شہر بھی جا سکتی ہے۔
صدر جمہوریہ میزورم کی دارالحکومت آئیزول سے چار نومبر کو یہاں پہنچے گی اور قومی شاہراہ 10-پر تعمیر شدہ ڈبل لین والی آمد و رفت سرنگ سمیت کچھ سڑکوں، جگہوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گی۔