اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

President Murmu to Visit Hyderabad صدر دروپدی مرمو کا 26 دسمبر کو حیدرآباد دورہ - دروپدی مرمو کا 26 دسمبر کو حیدرآباد دورہ

صدر دروپدی مرمو 26 دسمبر کو جنوبی ہندوستان میں پانچ روزہ قیام کے لئے حیدرآباد پہنچیں گی۔ صدر کے دورے کے سلسلے میں چیف سکریٹری نے آج راشٹرپتی نیلائم میں مرمو کے جنوب میں قیام کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں بی آر کے آر بھون میں مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ ایک رابطہ میٹنگ بھی کی۔Murmu to Visit Hyderabad on Dec 26

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 16, 2022, 8:39 PM IST

حیدرآباد:صدر دروپدی مرمو 26 دسمبر کو جنوبی ہندوستان میں پانچ روزہ قیام کے لئے حیدرآباد پہنچیں گی۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا اپنے قیام کے دوران مرمو رامپا اور بھدراچلم کا دورہ کریں گی اور ساتھ ہی شہر میں مقامی طور پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گی۔Murmu to Visit Hyderabad on Dec 26

صدر جمہوریہ رنگاریڈی ضلع کے کانا شانتی ونم میں شری رام چندر مشن کی طرف سے فتح پور کے شری رام چندر جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر 'ہر دل دھیان، ہر دن دھیان' مہم کی تختی کی نقاب کشائی میں بھی شرکت کریں گی۔ صدر کے دورے کے سلسلے میں چیف سکریٹری نے آج راشٹرپتی نیلائم میں مرمو کے جنوب میں قیام کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے سلسلے میں بی آر کے آر بھون میں مختلف محکموں کے سربراہوں کے ساتھ ایک رابطہ میٹنگ بھی کی۔

چیف سکریٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تال میل سے کام کریں اور صدر کے دورے کے لیے وسیع انتظامات کریں۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کمشنر اور کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کی مرمت اور بیریکیڈنگ کا کام کریں تاکہ راشٹرپتی نیلائم پر ٹریفک کی روانی آسانی سے ہوسکے۔ محکمہ پولیس کو اس سلسلے میں انتظامات کرنے کو کہا گیا ہے۔

کمار نے محکمہ الیکٹرک کو ہدایت دی کہ وہ 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے، میڈیکل ڈپارٹمنٹ کو طبی ٹیمیں تعینات کرنے اور دیگر محکموں کو راشٹرپتی نیلائم میں پروٹوکول کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ چیف سکریٹری نے افسران سے کہا کہ وہ شری رام چندر جی مہاراج کی 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے انعقاد کے لیے مناسب انتظامات کریں جو اگلے سال 25 جنوری سے 3 فروری تک کنا شانتی ونم میں منعقد ہوں گے۔ اس تقریب میں پورے ملک سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Draupadi Murmu Reached MP دروپدی مرمو مدھیہ پردیش پہنچی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details