اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں عروج پر - اترکھنڈ سے عآپ کے سی ایم امیدوار کرنل اجے کوٹھیال

پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران عآپ کے سی ایم امیدوار کرنل اجے کوٹھیال نے بی جے پی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'دونوں پارٹیوں نے اتراکھنڈ کے عوام کو گزشتہ 21 برسوں کے دوران صرف بے وقوف بنایا ہے۔'

اجے کوٹھیالہ
اجے کوٹھیالہ

By

Published : Sep 16, 2021, 3:03 PM IST

اتراکھنڈ میں عام آدمی پارٹی کی انتخابی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین بننے کے بعد ضلع ادھم سنگھ نگر پہنچے پارٹی رہنما وسبکدوش کرنل اجے کوٹھیال کا کارکنوں نے زوردار استقبال کیا۔

اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر

پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس سے عآپ کے سی ایم امیدوار کرنل اجے کوٹھیال نے بی جے پی اور کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'دونوں سیاسی پارٹیوں نے اتراکھنڈ کے عوام کو گزشتہ 21 برسوں سے بے وقوف بنا رکھا ہے، جنہوں نے ریاست میں ترقی کے جھوٹے وعدوں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کیا، لوگوں نے اب دونوں پارٹیوں کو پہچان لیا ہے، اس لئے لوگ تیزی سے اتراکھنڈ میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بریلی: احتجاج کے بعد پوسٹ آفس ملازم بحال

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے انتخابات میں عآپ کی حکومت بنے گی، جس کے بعد پہاڑیوں اور ترائی کے لوگوں سے تمام کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details