اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مراد آباد میں اسمبلی انتخابات-2022 کی تیاریاں شروع - mahanagar president

اتر پردیش میں جیسے جیسے 2022 کے اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، ویسے ویسے ہر پارٹی نے انتخابی تیاریوں کے لیے اپنی کمر کسنا شروع کر دیا ہے۔ انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کی مسلسل میٹنگ جاری ہیں۔

مراد آباد میں 2022 اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع
مراد آباد میں 2022 اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع

By

Published : Jun 13, 2021, 5:54 PM IST

جو لوگ کسی وجہ سے ناراض ہو کر پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے ان لوگوں کو پارٹی میں واپس لانے کی لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے مراد آباد میں سماج وادی پارٹی کے مہانگر صدر شان علی شانون نے پارٹی سے ناراض لوگوں کو پارٹی میں واپس لاکر سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے مرادآباد مہانگر صدر شان علی شانون کو ابھی کچھ ہی دن پہلے سماج وادی پارٹی نے مرادآباد کا مہانگر صدر بنایا ہے۔

مراد آباد میں 2022 اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع

مہانگر صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی جو لوگ کسی ناراضگی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر چلے گئے تھے ان لوگوں کو واپس پارٹی میں لا کر ان کا استقبال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مراد آباد مہانگر کا صدر بنایا گیا ہے۔

پارٹی کے لیے میری پہلی ترجیح پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اور مراد آباد رکن اسمبلی کی 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ مراد آباد کو سماج وادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

مراد آباد رکن اسمبلی کی 6 سیٹیں ہیں اور 4 سیٹوں پر سماج وادی پارٹی نے قبضہ کر رکھا ہے اسی کے ساتھ ہیں ڈاکٹر ایس ٹی حسن مراداباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details