کسان مہاپنچایت میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے مطابق اس مہا پنچایت میں لاکھوں کی تعداد میں کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
غورطلب ہے کہ پانچ ستمبر کو بھی مظفرنگر کے اسی جی آئی سی میدان میں متحدہ کسان محاذ کی کال پر بھارتی کسانوں یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹیکیت نے مہا پنچایت کی تھی۔
اس مہاپنچایت میں لاکھوں کی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی تھی۔ کسانوں کی مختلف تنظیموں نے اس مہا پنچایت کو لے کر کئی سوال کھڑے کئے تھے۔
مزید پڑھیں:
ان کسان تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس کسان مہاپنچایت میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو چھوڑ کر تین زرعی قوانین اور سیاسی کھینچ تان تک ہی محدود رہی۔ انہیں سب وجوہات کی وجوہات کے سبب کسانوں کے مختلف مطالبات کو اٹھانے کے لئے 26 ستمبر کو اس مہا پنچایت کا اعلان کیا تھا، جو کہ کل ہونے والی ہے۔