پریاگ راج: جمعہ کو ہوئے تشدد کے معاملے میں پولیس اب مظاہرین کو پکڑنے کے لیے پوسٹر جاری کرنے جا رہی ہے۔ تشدد کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، جس کے خلاف پولیس نے اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ پولیس نے اب مظاہرین کے شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس جاری کرنے والی ہے۔ پریاگ راج تشدد معاملہ میں پولیس نے اب تک 92 لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں درج الگ الگ ایف آئی آر میں 70 نامزد اور 5 ہزار سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ Police will put up posters of miscreants of prayagraj violence
فی الحال پولیس دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پوسٹر جاری کرنے والی ہے۔ معلومات کے مطابق پولیس ویڈیو فوٹیج اور مختلف جگہوں سے ملنے والی تصاویر سے ملزمان کی تصاویر بنا کر ملزمان کا پوسٹر جاری کرنے جارہی ہے۔ جلد ہی پولیس کی جانب سے اٹالہ علاقے میں گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے پوسٹر جاری کیے جا سکتے ہیں۔