اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2023, 10:50 PM IST

ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case شائستہ پروین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج

پریاگ راج کی ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج ڈاکٹر دنیش چندر شکل نے امیش پال قتل میں سازش رچنے کی ملزم شائستہ پروین کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

شائستہ پروین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج
شائستہ پروین کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج

پریاگ راج: بہوجن سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) کے اس وقت کے ایم ایل اے راجوپال قتل کے مین گواہ امیش پال کے قتل میں نامزد ملزم شائستہ پروین کی پیشگی ضمانت کی عرضی جمعرات کو عدالت نے خارج کردیا۔ سرکاری وکیل (فوجداری) گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ سماعت کے بعد پریاگ راج کی ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج ڈاکٹر دنیش چندر شکل نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد امیش پال قتل میں سازش رچنے کی ملزم شائستہ پروین کو ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

گذشتہ سماعت پر عرضی گذارکی طرف سے وکالت نامہ داخل نہیں ہوا تھا اس لئے جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تاریخ طے کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مافیا سے سیاست داں بنے عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین امیش پال قتل میں نامزد ملزم ہیں۔ قتل کے بعد سے وہ فرار ہے اور پولیس نے شائستہ کی گرفتاری پر 25000 روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: عتیق احمد کے بھائی اشرف کو بی وارنٹ جاری

قابل ذکر ہے کہ وکیل خان سولت حنیف نے امیش پال قتل واردات میں ملزم شائستہ پروین کی طرف سے گرفتاری سے بچنے کے لئے ضلع عدالت میں پیشگی ضمانت عرضی داخل کی ہے۔ یہ عرضی پیر 13 مارچ کو ہی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں شائستہ نے کہا ہے کہ ان کا اس واردات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں سیاسی رنجش کے تحت پھنسایا جا رہا ہے۔ اس پورے معاملے سے میرا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details