رائے پور: انٹرنیشنل ہندو پریشد و راشٹریہ بجرنگ دل کے بین الاقوامی صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا چھتیس گڑھ کے دورے پر ہیں، پروین توگڑیا اتوار کی صبح رائے پور پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ توگڑیا آج شام 4 بجے بسنا میں ایک بڑی میٹنگ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج شام 4 بجے مہاسمند کے بسنا میں ہندوؤں کے مستقبل، خوشحال، محفوظ اور معزز ہندوؤں کے لیے ایک ریلی نکالی جائے گی۔ پورے ملک میں ایسی ریلیاں اور جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کوئی غریب ہندو بھوکا نہ سوئے، کوئی غریب ہندو علاج سے محروم نہ رہے، جیل میں قید غریب ہندوں کے رہائی کے اسباب پیدا کی جائے، ہندوؤں کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن سسٹم کا انتظام کیا جائے اور کارکنان کے ساتھ ان تمام سہولیات کو گاوں گاوں تک پہچانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا انتخابات کے متعلق کہا کہ میرا یہ دورہ انتخابی مہم کا بالکل حصہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے میں راجستھان گیا، جہاں کوئی الیکشن نہیں ہے، میں پورے ملک میں گھوم رہا ہوں، میرا مطالبہ ہے کہ ملک کی تمام مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر غریب عوام کی فکر کریں، نوجوانوں کو روزگار دیں، مہنگائی کو کم کریں اور کسانوں کو فصل کی قیمت دے کر کسانوں کا قرض معاف کریں، اس کے لیے تمام ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ سب مل کر یہ کام کریں گے۔