نئی دہلی:کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد سیاسی پالیسی ساز پرشانت کشور نے پیر کو اشارہ دیا کہ وہ ایک ٹویٹ کے ساتھ ہی سیاسی قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی عدالت میں جانے کے لیے تیار رہیں گے، جس کی شروعات وہ اپنی آبائی ریاست بہار سے کریں گے۔ پرشانت کشور نے ٹویٹ کیا کہ ’’جمہوریت میں ایک بامعنی حصہ دار بننا اور عوام کے حق میں پالیسی بنانے میں مدد کرنا میرے لیے نشیب و فراز کا سفر رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ"اب عوامی مسائل کو بہتر سمجھنے کے لئے ریئل ماسٹر یعنی عوام کے پاس جانے کا وقت آگیا ہے، جس کا آغاز بہار سے ہوگا۔
Prashant Kishor's Political Plunge: پرشانت کشور نے اپنی سیاسی پارٹی کے قیام کا دیا عندیہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر
سیاسی پالیسی ساز پرشانت کشور نے پیر کو اشارہ دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد سیاسی قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ جس کے لیے وہ عوامی عدالت میں بھی جانے کو تیار ہیں، جس کی شروعات وہ بہار سے کریں گے۔ Prashant Kishor hints at political plunge, beginning from Bihar
پرشانت کشور نے اپنے سیاسی سفر کی شروعات کا دیا عندیہ
پی کے کے ٹویٹ کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ نئی پارٹی بنا سکتے ہیں۔ تاہم کانگریس میں شامل ہونے سے انکار کے بعد نئی پارٹی کی تشکیل کے چرچے تیز ہو گئے تھے۔ لیکن اب پی کے کے ٹویٹ نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔ حال ہی میں کانگریس کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کے بعد پی کے نے پارٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی کے کے قریبی دوستوں نے ذرائع کو بتایا کہ پی کے کی یہ مہم صرف بہار تک محدود نہیں رہے گی۔