اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پبلک وائی فائی سروس شروع کرنے کا 'وزیر اعظم وانی منصوبہ' منظور

وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم وانی) اسکیم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اس کے تحت ملک میں پبلک ڈیٹا آفس (PDO) قائم کیے جائیں گے۔

'Pradhan Mantri Vani Yojana' approved for starting public Wi-Fi service
پبلک وائی فائی سروس شروع کرنے کا 'وزیر اعظم وانی منصوبہ' منظور

By

Published : Dec 9, 2020, 9:22 PM IST

حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی سمت میں اگلا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں پبلک وائی فائی سروس کی فراہمی کے لئے پی ایم وانی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لکشدویپ جزائر کے 11 جزیروں کو 1072 کروڑ روپے کی لاگت سے آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) سے جوڑنے اور اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں اور آسام کے دو اضلاع میں 4 جی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم وانی) اسکیم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

اس کے تحت ملک میں پبلک ڈیٹا آفس (PDO) قائم کیے جائیں گے۔ کسی بھی گروسری اسٹور یا پان شاپ یا فوٹو کاپی شاپ کو پی ڈی او بنایا جاسکتا ہے۔ اسے رجسٹریشن کروانا نہیں پڑے گا ، نہ ہی کوئی فیس ادا کرنا ہوگی اور نہ ہی کوئی لائسنس لینا ہوگا۔ اس کے بعد پی ڈی او ایگریگیٹر اور ایپ ڈویلپر ہوں گے۔

مرکزی حکومت انہیں درخواست کے سات دن کے اندر اندر آن لائن رجسٹریشن دے گی۔

پرساد نے کہا کہ ملک میں 120 کروڑ موبائل فون اور 60 کروڑ اسمارٹ فون ہیں۔ پی ایم وانی اسکیم گاؤین میں تیز رفتار براڈ بینڈ وائی فائی انٹرنیٹ سروس مہیا کرے گی۔ یہ خدمات مسابقتی قیمتوں پر مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

پرساد نے کہا کہ کابینہ نے دوسرا فیصلہ کیا ہے کہ کیرالہ میں کوچی اور لکشدیپ جزائر (کے ایل آئی پروجیکٹ) کے مابین سب میرین آپٹیکل فائبر کیبل کنیکٹیویٹی اسکیم کی منظوری دی جائے۔ پروجیکٹ کوچی اور لکشدیوپ کے 11 جزیروں، کیورتی ، کلپینی ، اگاٹی، امینی ، آندروت ، منیکوئی ، بنگارام ، بیترا ، چیلاٹ ، کلتن اور کدمت کے درمیان سب میرین آف سی کے ذریعے براہ راست ٹیلی کام رابطہ فراہم کرے گا۔

پرساد نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو ان کے گھر پر ای گڈ گورننس خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ، ماہی گیری ، ناریل پر مبنی صنعتوں ، سیاحت ، فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ تعلیمی ترقی اور ٹیلی میڈیسن سہولیات کی استعداد میں اضافے سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں نمایاں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے متعدد کاروباری اداروں کے قیام ، ای کامرس سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں میں علم کے اشتراک میں مدد ملے گی۔ لکشدویپ کے جزیرے لاجسٹک خدمات کے معاملے میں ایک بہت بڑا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش اور آسام کے کربی آنگ لونگ اور دیما ہساؤ اضلاع میں 4 جی خدمات کے لئے 2374 نئے ٹاورز لگائے جائیں گے، جن میں اروناچل پردیش میں 1683 ٹاور اور آسام میں 691 ٹاورز شامل ہیں۔ اس پر 2029 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کام کو دسمبر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details