ریاست مغربی بنگال کے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بھارتی حکومت افغانستان کی ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور وہاں کے لوگوں کی سکیورٹی کے لئے فکرمند ہے۔
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کی حکومت بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کو بھی وہاں سے بحفاظت باہر نکالے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے 2001 کے بعد افغانستان کی از سر نو تعمیر میں بھارت نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
کچھ افغان شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت افغان شہریوں کو وہاں سے واپس لانے کے لئے ٹھوس منصوبوں پر کام کرے۔
مزید پڑھیں:۔امت شاہ کا ادھیر رنجن چودھری کو جواب
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو نہیں بلکہ بھارت کو پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ بھارت میں پناہ لینے کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت سے اپیل ہے کہ افغان شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے مستقبل کو لے کر کوئی ٹھوس منصوبہ بنائے۔