اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Power Checking:احمدآباد میں عوام اور محکمہ بجلی کے عہداران میں جھڑپ

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے دوسرے قافلے کو طلب کیا گیا، دریا پور میں پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر مزید پولیس اہلکار کو تعینات کردیا گیا اور پھر اس معاملے کو سلجھانے کے لیے مقامی رہنماؤں کی مدد لی گئی۔

احمدآباد میں عوام اور محکمہ بجلی کے عہداران میں جھڑپ
احمدآباد میں عوام اور محکمہ بجلی کے عہداران میں جھڑپ

By

Published : Nov 25, 2021, 10:58 PM IST

Updated : Nov 25, 2021, 11:45 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے دریاپور علاقے میں آج صبح ٹورینٹ پاور احمدآباد کے افسران نے اچانک چیکنگ شروع کی۔ اس دوران لوگ خوف ذدہ ہوگئے اور پولس و عوام کے درمیان تناؤ اتنا بڑھ گیا کہ بجلی چیک کرنے والی ٹیم پر لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ اس دوران ٹورنٹ پاور کے چار اہلکار اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دراصل کسی نے احمد آباد کے دریا پور علاقے میں بجلی چوری کی اطلاع ٹورینٹ پاور کو دی تھی، جب یہ لوگ چیکنگ کے لیے دریاپور گئے اور انہوں نے چیکنگ کے لیے پولیس کی مدد طلب کی تو پولس کے ساتھ ٹورینٹ پاور کی ٹیم دریا پور علاقے اور اس کے آس پاس کے علاقے نگینہ پول کی تلاشی کرنے گئی۔

مزید پڑھیں:۔Protest in Awantipora: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اس دوران ٹورینٹ پاور کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں پر لوگوں نے حملہ کیا، اس حملے میں چار ٹورینٹ پاور کے ملازمین اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے دوسرے قافلے کو طلب کیا گیا، دریا پور میں پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر مزید پولیس اہلکار کو تعینات کردیا گیا اور پھر اس معاملے کو سلجھانے کے لیے مقامی رہنماؤں کی مدد لی گئی، پتھراؤ کی وجہ سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، اس لیے دریاپور جانے والی سڑک کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا۔


تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوسری ٹیم دریا پور روانہ کردی گئی لہٰذا مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Nov 25, 2021, 11:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details