کوشامبی:ریاست اتر پردیش کے کوشامبیضلع سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں نشے میں دھت بدمعاشوں نے خاتون اور نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ اس دوران متاثرہ کو بچانے آئے شوہر پر بدمعاشوں نے گرم تیل ڈال دیا، جس سے موقع پر کہرام مچ گیا۔ وہیں متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولس نے معاملہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ Molestation Case in Kaushambi
معلومات کے مطابق کوکھراج تھانہ علاقے کے ایک قصبے میں میلہ چل رہا تھا۔ متاثرہ شخص جمعرات کی رات میلے میں چائے سموسے کی دکان لگا رہا تھا۔ اس کی بیوی اور اس کی نابالغ بیٹی وہاں موجود تھی۔ الزام ہے کہ تقریباً 2 بجے نشے میں دھت سری چند اور اس کے ساتھی آئے اور دکاندار کی بیوی سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔
بیوی نے مخالفت کیا تو انہوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ بھی بدتمیزی شروع کردی۔ جب متاثرہ نے انہیں دکان سے باہر دھکیل دیا تو بدمعاش مشتعل ہوگئے اور دکان میں رکھا گرم تیل خاتون کے شوہر پر ڈال دیا۔ بھیڑ میں موجود کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریقین کو پکڑ کر چوکی پر لائی تاہم کچھ دیر بعد دونوں فریق وہاں سے چلے گئے۔
الزام ہے کہ باہر آنے کے بعد ملزمان نے دوبارہ متاثرین کو دھمکی دی کہ نابالغ بیٹی کا اغوا کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے صبح متاثرہ کے گھر جانے کی کوشش بھی کی، جس کی وجہ سے متاثرہ نے خوف زدہ ہوکر ایس پی کو شکایتی خط دیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایس پی نے فوری انکوائری اور کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس اسٹیشن افسر بھونیشور کمار کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں متاثرہ کی شکایت موصول ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر تحقیقات کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Khandwa Hotel Case کھنڈوا کے ہوٹل میں دو لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ