اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

2022 Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی سے غریب عوام بیروزگار - جہانگیرپوری میں عوامی زندگی متاثر

جہانگیر پوری تشدد کے بعد لوگوں کی زندگیاں کافی متاثر ہوئی ہیں، انہدامی کارروائی سے جہانگیر پوری میں رہنے والی غریب عوام کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے متاثرین سے بات چیت کی اور ان کے مسالئل کو جاننے کی کوشش کی۔ Poor People Unemployed Due To Demolition Operation In Jahangirpuri

جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی سے غریب عوام بیروزگار
جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی سے غریب عوام بیروزگار

By

Published : May 4, 2022, 7:56 AM IST

دارالحکومت دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں گذشتہ دنوں ہوئے تشدد کے بعد سے ہی علاقے میں تناؤ کا ماحول برقرار ہے۔ تشدد کے فورا بعد ہی این ڈی ایم سی کے ذریعے جہانگیر پوری میں دکان و مکان پر انتظامیہ نے یہ کہہ کر بلدوزر چلایا تھا کہ یہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو کافی عرصے سے رکی ہوئی تھی۔ اس کارروائی سے جہانگیر پوری میں رہنے والی غریب عوام کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے، کچھ لوگوں کی دکانیں منہدم کردی گئیں تو بعض لوگ اپنی زندگی کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ Poor People Unemployed Due To Demolition Operation In Jahangirpuri

جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی سے غریب عوام بیروزگار

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی ایک متاثرہ خاتون رشیدہ سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے بندھن بینک سے قرض لیکر سڑک کنارے ریڑھی پر تلا ہوا مرغا بیجنے کا کام شروع کیا تھا لیکن جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی کے بعد ان کی ریڑھی کو توڑ دیا گیا اور جو سامان تھا اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بہت مشکل سے ان کا گزر بسر ہوتا تھا تاہم جب سے جہانگیر پوری میں تشدد ہوا، اس کے بعد این ڈی ایم سی کے ذریعے کارروائی کی گئی تب سے ان کا گزر بسر کافی مشکل ہو گیا ہے۔

جہانگیرپوری میں انہدامی کارروائی سے غریب عوام بیروزگار

مزید پڑھیں:۔ جہانگیر پوری میں انتظامیہ کی انہدامی کارروائی، تصاویر کے آئینے میں


انہوں نے بتایا کہ میرے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں، بعض لوگوں نے عید کے موقع پر مالی مدد کی اور اسی سے گھر میں راشن لاکر اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہی ہوں۔ اس کے علاوہ میرے اوپر بینک کا قرض بھی ہے جس کو جلد از جلد ادا کرنا ہے لیکن جب ہمارا ذریعے معاش ہی ختم ہو گیا ہے تو اب بینک کا قرض کیسے ادا کر پاوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details