اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Poor Electricity System in Drugmulla Ahlan: درگملہ اہلن میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام سے عوام پریشان - بجلی کی ترسیلی نظام بدحالی کا شکار

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ درگملہ اہلن علاقے میں بجلی کے نظام کو فعال بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ Poor Electricity System Irks Residents Of Drugmulla Ahlan

درگملہ اہلن میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام سے عوام پریشان
درگملہ اہلن میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام سے عوام پریشان

By

Published : Mar 1, 2022, 11:15 AM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے درگملہ اہلن کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں بجلی کی ترسیلی نظام بدحالی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کا فقدان ہے، جبکہ ترسیلی لائن کا نظام کافی بوسیدہ ہو چکا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Poor Electricity System Irks Residents Of Drugmulla Ahlan

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے خود علاقے میں لکڑیوں کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں، جبکہ بیشتر مقامات پر بجلی کی ترسیلی لائنیں مختلف درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں، جو کافی بوسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں مختلف جگہوں پر گانٹھ لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب برف باری کا موسم شروع ہوجاتا ہے تو گنجان آبادی بجلی سے کئی دنوں تک محروم ہوجاتی ہے۔

درگملہ اہلن میں بجلی کی ناقص ترسیلی نظام سے عوام پریشان

مزید پڑھیں:

Poor Power Transmission System Irks Handwara Residents: بجلی ترسیلی نظام کی ابتر حالت سے لوگوں کو مشکلات

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو فعال بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کے نظام کو درست کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے باربڑ وائر اسکیم کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت مذکورہ علاقے میں بجلی کی خستہ حالی کو جلد بحال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details