اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پونچھ: انٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس شروع - Integrated Nutrient Management started

نٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کے آغاز کے موقع پر پرنسپل سائنسدان کرشی وگیان کیندر پونچھ ڈاکٹر اجے گپتا نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے غذائیت بخش فصلیں بہت ضروری ہیں اور کھادوں کے ذریعے غذائی اجزاء فراہم کیے جاتے ہیں۔

skuast jammu
skuast jammu

By

Published : Sep 17, 2021, 12:28 PM IST

کرشی وگیان کیندر پونچھ نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ٹینکنالوجی جموں (اسکاسٹ یونیورسٹی) کی ہدایات پر ڈیلر/ریٹیلر کے لیے انٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا، اس پروگرام کا افتتاح اسکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما نے آن لائن کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ڈیلر/ریٹیلر کمپنی اور کسانوں کے درمیان ایک اہم ربطہ ہے اور کسانوں کو متوازن انداز میں کھادوں کے استعمال کی ترغیب دینے میں اہم تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔

پونچھ: انٹیگریٹڈ نیوٹریئنٹ مینجمنٹ پر 15 روزہ سرٹیفکیٹ کورس شروع
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سائنسدان کرشی وگیان کیندر پونچھ کے چیف سائنسدان ڈاکٹر اجے گپتا نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے غذائیت بخش فصلیں بہت ضروری ہیں اور کھادوں کے ذریعے غذائی اجزاء فراہم کیے جاتے ہیں۔


ڈاکٹر اجے نے شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے غذائی اجزاء اور کھادوں کے متعلق خطاب کیا۔ انہوں نے تربیتی پروگرامز کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اپنے کاروبار کو چلانے کے علاوہ ڈیلر دراصل کسانوں کو فصل کی ضرورت اور اس کی بنیاد پر خصوصی کھاد استعمال کرنے میں مدد کرے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details