اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوکل باڈی انتخابات کے لیے ہماچل پردیش میں ووٹنگ جاری - ای ٹی وی بھارت اردو خبریں

لوکل باڈی انتخابات کے لیے ریاست بھر میں 456 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوکل باڈی کی 50 سیٹوں میں سے 29 میونسپل کاونسلز اور 21 نگر پنچایت سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

image
image

By

Published : Jan 10, 2021, 1:05 PM IST

ہماچل پردیش میں ہونے والے شہری انتخابات کے میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے آج کا دن ایک طویل دن کے مترادف ہوگا کیونکہ آج ہی کے دن دیر شام تک نتائج کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

لوکل باڈیز کی 50 سیٹوں میں سے میونسپل کونسل کی 29 اور نگر پنچایت کی 21 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی انتخابات میں حصہ لینے والے 411 نمائندوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہی ہو جائے گا۔

نارکنڈہ میں چار اور گگریٹ میں ایک امیدوار بلامقابلہ منتخب کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایسی صورتحال میں 416 کی بجائے صرف 411 نشستوں پر ہی انتخابات منعد کرائے گئے ہیں۔ حالانکہ انتخابی میدان میں کل 1،196 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

ان وارڈوں میں کل دو لاکھ 87 ہزار رائے دہندگان ہیں۔ جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 616 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 949 ہیں۔

لوکل باڈی انتخابات کے لیے ریاست بھر میں کل 456 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابات میں 3000 ملازمین اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ہر بوتھ پر تین پولنگ افسر، ایک پریزائڈنگ افسر ، صحت کارکن اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بار کے لوکل شہری باڈی انتخابات کے بارے میں خاص بات یہ ہے کہ یہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کروائے جارہے ہیں اور اس میں نوٹا بٹن کا متبادل بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اب کی بار کورونا وائرس وبأ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشن پر کووڈ گائیڈ لائن کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

اگرچہ یہ انتخابات کسی بھی سیاسی پارٹی کے انتخابی نشان پر منعقد نہیں کیے گئے ہیں پارٹی لیکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے نظریات سے وابستہ لوگوں کو کامیاب کرانے کے لیے مہم چلائی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں اتنی بڑی تعداد میں ووٹنگ کا امکان ہے۔ حالانکہ شام پانچ بجے ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ہی ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوجائے گا اور آج ہی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details