اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگال میں بھی مذہب کی سیاست حاوی ہوچکی ہے: ادھیر رنجن چودھری

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کو واضح اکثریت ملنے پر پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی کو مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں. اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

بنگال میں بھی مذہب کی سیاست حاوی ہوچکی ہے: ادھیر رنجن چودھری
بنگال میں بھی مذہب کی سیاست حاوی ہوچکی ہے: ادھیر رنجن چودھری

By

Published : May 3, 2021, 12:32 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال کے لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں کئے. یہ ایک سچائی ہے. اسے ہر حال میں تسلیم کرنا چاہیے. شکست تو شکست ہوتی ہے. اس پر تنقید کرنے کے بجائے اس پر ٹھنڈے دل سے سوچنے کی ضرورت ہے۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ عوام کے فیصلے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں. اس سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ دوسری طرف ممتابنرجی اور پرشانت کشور کی جوڑی اور حکمت عملی دونوں کی عوام نے حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بنگال میں بھی مذہب کی سیاست حاوی ہو چکی ہے. اس مرتبہ لوگوں نے مذہب کے نام پر ووٹ ڈالے. لوگوں کا ایک ہی مقصد تھا کہ بی جے پی کو ریاست میں حکومت بنانے سے روکنا ہے. یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں نے ووٹرز پر گہرا اثر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹ فرنٹ اور کانگریس اتحاد پر کوئی سوال اٹھا نہیں سکتا۔ جب لوگوں نے ہی ووٹ نہیں ڈالے تو اتحاد کو قصور وار کیسے ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کی موجودگی سے واضح فرق پڑا ہے. آئی ایس ایف کو لے کر مستقبل کے بارے میں بات کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری کے گڑھ مرشدآباد میں کانگریس کا صفایا ہو گیا. اس کے علاوہ کانگریس کا قلعہ کہلانے والا ضلع مالدہ میں ترنمول کانگریس نے تمام سیٹوں پر تاریخی جیت درج کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details